ملك كی بڑی اور مركزی قیادت عید بیرون ملک منائے گی

Nawaz Sharif, Mamnoon Hussain, Zardari

Nawaz Sharif, Mamnoon Hussain, Zardari

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم اور صدر مملکت ممنون حسین سمیت ملک کی دیگر بڑی اور مرکزی قیادت عیدالفطر بیرون ملک منائے گی۔

وزیراعظم نوازشریف ،صدر مملكت ممنون حسین ،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اورامیرجماعت اسلامی سراج الحق عید بیرون ملك جب كہ عمران خان، چوہدری نثار ، مولانافضل الرحمن، خورشیدشاہ اور اسفندیارولی پاكستان میں عید منائیں گے۔ وزیراعظم نوازشریف ہارٹ سرجری كے بعد لندن میں ہیں جہاں پانچ جولائی كوان كا دوبارہ میڈیكل چیك اپ ہونا ہے اور ڈاكٹرز كی جانب سے سفر كی اجازت ملنے پر وہ وطن واپس آئیں گے۔

صدر مملكت ممنون حسین عمرہ كی ادائیگی كے باعث سعودی عرب میں ہی عید منائیں گے تاہم امكان ہے وہ عید كے روز وطن واپس جائیں گے جب كہ وزیرمذہبی امور سردار یوسف ، امیرجماعت اسلامی سراج الحق بھی سعودی عرب میں ہی عید منائیں گے۔ چیئرمین سینٹ رضاربانی، اسپیكرقومی اسمبلی سردارایازصادق ، عوامی مسلم لیگ كے سربراہ شیخ رشید كا بھی عید سعودی عرب میں منانے كاامكان ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری بھی عیدالفطر بیرون ملك ہی منائیں گے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری لندن میں عید منائیں گے۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لاہور، اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سكھر، وزیرداخلہ چوہدری نثار راولپنڈی میں عید منائیں گے جب كہ اے این پی كے سربراہ اسفند یارولی آبائی علاقہ چارسدہ، جے یوآئی ف كے امیر مولانافضل الرحمن ڈیرہ اسماعیل خان اور جماعت اسلامی كے رہنما لیاقت بلوچ منصورہ میں عید منائیں گے۔