ملک بھر میں روزه اور عید ایک دن کرانے کیلئے کوشش شروع

Iftari

Iftari

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک بھر میں اس بار ایک دن روزہ رکھنے اور ایک عید کے منانے کی امید پیدا ہونے لگی۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف ایک عید کی خواہش لیے مفتی پاپولزئی کو قائل کرنے پشاور جائیں گے۔

سردار یوسف مفتی پاپولزئی کو قائل کرنے پشاور جائیں گے جبکہ علاقہ عمائدین بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔

سردار یوسف کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں خیبر پختونخوا حکام اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی سے مسلسل رابطے میں ہیں۔