ملک میں گرمی کا زور برقرار، کوئٹہ، اسلام آباد، گلگت بلتستان میں بارش کا امکان

Heat

Heat

کراچی (جیوڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف اور گرمی کا زور برقرار ہے، محکمہ موسمیات نے مالاکنڈ، ڈیرہ غازی خان، کوئٹہ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

موسم کی تازہ صورتحال کے مطابق ملک کے زیادہ تر علاقوں میں سورج خوب چمک رہا ہے تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، شمالی پنجاب، شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے۔

بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم گرم اور خشک ہے جبکہ ملتان اور گرد ونواح کا پارہ صبح کے وقت ہی 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

کراچی ، حیدرآباد، سکھر ، لاڑکانہ اور سندھ کے دیگر شہروں میں بھی مطلع صاف ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، لاہور، ڈیرہ غازیخان، کوئٹہ، ژوب، قلات ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پرتیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔