ملک سے ناجائز اسلحہ ختم کئے بغیر امن ممکن نہیں ہے‘ ایم آر پی

Illegal Weapons

Illegal Weapons

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون کی جانب سے ضابطہ فوجداری قانون میں ترمیم کے بل کی منظوری اور بچوں پر جنسی زیادتی ناقابل ضمانت جرم قرار دیئے جانے اور اس کی سزا عمر قید کرنے جبکہ بچوں کی فحش ویڈیوز یا تصاویر بنانے کی سزا سات سال اور بچوں پر تشدد کی سزا تین سال کرنے سے یقینا بچوں کے جنسی و سماجی استحصال اور تشدد کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے مزید کہا کہ دورہ کراچی کے موقع پر وزیراعظم کی جانب سے کراچی آپریشن جاری رکھنے کا عزم یقینا خوش آئند ہے لیکن کراچی آپریشن کو مزید فعال اور غیر جانبدار بنانے کے ساتھ اس کا دائرہ پورے ملک میں پھیلانے کی ضرورت ہے۔

کیونکہ پاکستان کا کوئی شہر مجرموں ‘ دہشتگردوں ‘ ٹارگیٹ کلرز ‘ بھتہ مافیا‘ قبضہ گروپوں اور کرپٹ عناصر سے پاک نہیں ہے کیونکہ ملک بھر میں ناجائز اسلحہ کی بھر مار ہے اور جب تک ملک سے ناجائز اسلحہ کا مکمل خاتمہ کرنے کے ساتھ اس کی ملک میں آمد اور تیاری کو بھی مکمل طور پر ختم نہیں کیا جاتا مکمل امن ممکن نہیں ہے۔