ملک بھر کی طرح خیرپور ناتھن شاہ میں بھی بیت المقدس کی آزادی کے لیے ریلی نکالی گئی

Rally

Rally

خیرپور ناتھن شاہ : خیرپور ناتھن شاہ میں انجمن جعفریہ کی طرف سے مرکزی امام بارگاہ سے بیت المقدس کی آزادی کے لیے القدس ریلی نکالی گئی۔ریلی میں سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے امریکا و اسرائیل خلاف شدید نعریبازی کرتے ہوئے نیشنل پریس کلب تک مارچ کیا۔

اس موقعے پر انجمن جعفریہ کے رہنما خطیب جمعہ علامہ مہدی رضا قمی،امداد علی گاڈہی، سید اظہر حسین،سید شفقت ، فیاض جعفری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان المبارک میں آخری جمع کے روز بیت المقدس کی آزادی کے لیے احتجاج کرنا ہر مسلمان پر واجب ہے۔انہوں نے کہا کہ یوم القدس کے روز گھر میں بیٹھنا حرام ہے۔ہر مسلمان پر شرعی ذمیداری عائد ہوتی ہے کہ وہ قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کے لیے جلوس میں شریک ہو کرسچے مسلمان ہونے کا ثبوت دیں۔

انہوں نے کہا کہ قبلہ اول عالم اسلام کا مسئلہ ہے۔ بیت المقدس تب تک آزاد نہیں ہو سکتا جب تک کہ مسلمان خود کو آزاد نہیں سمجھتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام عالم اسلام کو چاہیے کہ بغیر کسی تفریق کے یوم القدس کے موقعے پر جلوس میں شریک ہو کر قبلہ اول کی آزادی کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔

یوم القدس کے موقعے پر رہبر معظم سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ اس وقت تمام مسلمانوں پر یے واجب ہے کہ بیت المقدس کی آزادی اور اسرائیل کی نابودی کے لیے ہر مسلمان احتجاج کر کہ اسرائیل خلاف آواز اٹھائے اور قبلہ اول کی آزادی کے لیے اپنی جدوجہد کو جاری رکھے۔

یوم القدس کے موقعے پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ بیت المقدس اسلام کی شھ رگ ہے جب تک بیت المقدس آزاد نہیں ہو سکتا تب تک مسلمان اسرائیل کے قیدی سمجھے جائینگے۔