ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں دس روپے کلو کمی

LPG

LPG

کراچی (جیوڈیسک) ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں 10 روپے فی کلو کی کمی ہو گئی ہے۔

ایل پی جی صارفین کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں 10 روپے فی کلو کمی کردی گئی ہے جس کے بعد کراچی میں ایل پی جی 75 روپے فی کلو جبکہ لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ ، پشاور میں ایل پی جی 80 روپے فی کلو میں فروخت ہو گی۔

کراچی کے گھریلو صارفین کے لئے ایل پی جی سلنڈر اب 850 روپے کا ہو گیا ہے۔ لاہور والے اب 910 روپے کا ایل پی جی سلنڈر خریدیں گے جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے صارفین کو ایل پی جی سلنڈر 1090 روپے میں ملے گا۔