ملک بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم آج عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

Martyrs of Karbala Chehlum

Martyrs of Karbala Chehlum

لاہور (جیوڈیسک) ملک بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم آج منایا جائے گا۔ کراچی، لاہور، راولپنڈی، ملتان اور پشاور سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس نکالے جائیں گے۔ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی بھی انتہائی سخت رہے گی۔

کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے تاہم بزرگ، بچے اور خواتین مستثنٰی ہونگی۔ ایم اے جناح روڈ پر سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں گلیاں کنٹینر لگا کر بند کر دی گئی ہیں جبکہ دکانیں بھی سیل کر دی گئی ہیں۔

کوئٹہ میں بھی ڈبل سواری پر پابندی ہے اور ایک ماہ کے لئے دفعہ ایک سو چوالیس بھی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی ہو گی۔ لاہور میں بھی سیکیورٹی انتہائی سخت رہے گی۔

جلوس کے روٹ پر ڈھائی ہزار پولیس اہلکار تعینات رہیں گے۔ شرکا کی بائیو میٹرک تصدیق بھی کی جائے گی۔ جس کیلئے نادرا اہلکار بھی موجود ہوں گے۔