ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، چند مقامات پر بارش کا امکان

Dry Weather

Dry Weather

راولپنڈی (جیوڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم ہے، لاہور میں رات کو ہونے والی بارش نے موسم کے تیور بدل دئیے، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے میں کئی شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔

ملک کے زیادہ تر حصوں میں آسمان صاف ہے ، لاہور میں رات کو تیز آندھی سے گرد و غبار کے بادل چھا گئے جس کے بعد برسنے والی بوندوں نے سب کچھ نکھار دیا۔ کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش نے موسم میں خوشگوار تبدیلی پیدا کر دی اور پارہ بھی نیچے گر گیا۔

کشمیر ، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبر دی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔ سندھ ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہیں گے۔