ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، راولپنڈی، اسلام آباد میں بارش متوقع

 Dry Weather

Dry Weather

راولپنڈی (جیوڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں کی طرح راولپنڈی اسلام آباد میں بھی موسم گرم اور خشک ہے ، شام کے بعد جڑواں شہروں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ، اندرون سندھ گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔

ملک کے بیشتر حصے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں ، شہر بے مثال اور راولپنڈی میں سورج پوری آب وتاب کے ساتھ چمک رہا ہے جس کے باعث موسم گرم اور خشک ہے تاہم شام کے بعد جڑواں شہروں میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے ادھر مالاکنڈ، ہزارہ، بالائی فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں جمع ہونے والے بادلوں کے تیور بتا رہے ہیں کہ چند مقامات پر تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ برس سکتے ہیں۔

لاہور میں بھی موسم گرم اور خشک ہے ۔ ملتان میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ کوئٹہ سمیت اکثر علاقوٓں میں گرمی کی شدت شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اندرون سندھ گرمی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

گزشتہ روز سندھ ، بلوچستان اور بہاولپور ڈویژن کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہے۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو، جیکب آباد میں49 جبکہ رحیم یار خان ،سبی 48 ، سکھر 47 ،تربت ،روہڑی،خانپور،حیدرآباد 46 اور بنوں،ڈی جی خان، لسبیلا 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔