ملک میں آئندہ ہفتے سے مون سون کی باقاعدہ بارشیں شروع ہوں گی، محکمہ موسمیات

rain

rain

اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں آئندہ ہفتے سے مون سون کی باقاعدہ بارشوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔
محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں آئندہ ہفتے سے مون سون کی باقاعدہ بارشوں کے شروع ہونے کا امکان ہے جس میں پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، زیریں سندھ ، مشرقی بلوچستان اور اسلام آباد میں اکثر علاقوں میں بارشوں کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہنے جب کہ میر پور خاص، سکھر، بہاولپور، کوئٹہ، قلات اور ڈی جی خان ڈویژن میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی بھی کی ہے۔