ملک بھر میں قیام امن اوراس ارض پاک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا

Lahore

Lahore

لاہور : امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمدصدیقی نے کہاہے کہ ملک بھر میں قیام امن اوراس ارض پاک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا ، آپریشن ضرب نے ہر طرف کامیابیاں حاصل کیں جس پر پوری قوم چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اور قوم کے ہونہار جوانوں کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاثانی انقلاب فورم کے زیراہتمام ”موجودہ ملکی صورتحال میں درپیش چیلنجز ”کے عنوان سے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا،

انہوں نے کہاکہ حکومت اور سیکورٹی اداروں کو چھوٹو گینگ سے نبرز آزما ہونے کیلئے افواج پاکستان کو پہلے ہی ذمہ داری سونپ دینی چاہیے تھی تاکہ جانی نقصان نہ ہوتا لیکن حکومت نے انتہائی سُستی سے کام لیا اور پھر آخر کار پاکستانی قوم کی فخر افواج پاکستان کو ہی ان کے خاتمے کیلئے اپنی فقید المثال صلاحتیںدکھانا پڑیں، ان کا کہنا تھاکہ لمحہ فکر یہ ہے کہ مٹھی بھر ڈکیت گینگ پولیس اور سیکورٹی اداروں کیلئے اتنا بڑا چیلنج کیسے بنا اور ان تک جدید اسلحہ کیسے پہنچا سیکورٹی اداروں کو موجودہ صورتحال سے سبق سیکھتے ہوئے کوتاہیوں کی تحقیقات اور متفقہ لائحہ عمل اپنا نا ہوگا تاکہ آئندہ ایسی صورتحال کے پیش ہونے کا خدشہ ہی نہ رہے۔تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب کے اختتام پرآپریشن ضرب عضب اور آپریشن ضرب آہن کے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔