ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری

Rain

Rain

اسلام آباد (جیوڈیسک) مملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، کشمیر، پنجاب، فاٹا اور خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں دو روز سے جاری بارشوں نے تباہی مچا رکھی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد کشمیر پنجاب فاٹا اور خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں سے وقفے وقفے سے مزید بارش کا امکان ہے۔

اگلے دو روز کے دوران خیبر پختونخوا میں مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، بنوں، پنجاب میں راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال،گوجرانوالہ، لاہور، گلگت بلتستان کے چند مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔