ملک میں امن پیار محبت کے فروغ کیلئے مصطفی کمال کا قافلہ پورے پاکستان میں پہنچے گا

Pak Sar Zameen Party Members

Pak Sar Zameen Party Members

فیصل آباد : پاک سرزمین پارٹی کے ضلعی انچارج نعیم اعجاز بسرا، ڈویژنل جوائنٹ انچارج شیخ شعیب منظور اور رانا عرفان نے کہا ہے کہ ملک میں امن پیار محبت کے فروغ کیلئے مصطفی کما ل انیس قائم خوانی کا قافلہ پورے پاکستان میں پہنچے گا۔

وہ تحصیل جڑانوالہ میں پارٹی میں شامل ہو نے والے چوہدری حق نواز ، عمر حیا ت بابر ودیگر سے گفتگو کر رہے ہیں اس مو قعہ پر شیخ شعیب منظور رانا عرفان اور نعیم اعجا ز بسرا نے کہا کہ جلد ہی تحصیل جڑانوالہ میں پارٹی کے آرگنائز اور کمیٹی کا اعلان کر دیا جا ئے گا۔

انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کی عوام کو آپس میں جوڑنا چاہتے ہیں تاکہ ملک امن کا گہوارہ بن سکے۔