غربت، بیروزگاری اور کرپشن ختم کرکے پاکستان کو ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں، ہنی شہزادہ

Honey Shahzaadi

Honey Shahzaadi

اٹلی (شیخ بابر سے) شوبز دنیا کی ایک حسین شہزادی ہنی شہزادی نے جشن آزادی کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی خوشحالی اور تعمیر و ترقی کے لئے ہمیں مل کر کام کرنا ہو گا اور متحد ہو کر اپنے دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہو گا۔

پیارے پاکستان سے غربت، بیروزگاری، بداخلاقی، کرپشن کو ہمیشہ کے لئے ختم کرکے اس ملک کو دنیا میں ایک ترقی یافتہ ملک بنانا ہو گا۔

آج کے دن ہم اس بات کا عہد کریں کہ پاکستان کیلئے ہم تن من دھن قربان کر دیں گے۔