ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی

Cold Weather

Cold Weather

لاہور (جیوڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ، سکردو میں درجہ حرارت منفی دس تک پہنچ گیا۔

موسم کی خبر دینے والے کہتے ہیں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا ، تاہم بارش اور برفباری کا کوئی امکان نہیں۔

پنجاب ، خیبرپختونخوا اور سندھ کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں ہلکی دھند چھائی رہے گی۔