وطن عزیز کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے : آرمی چیف

Raheel Sharif

Raheel Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے یوم دفاع پر پیغام میں کہا ہے کہ ملکی سرحدیں محفوظ ہاتھوں میں ہیں، وطن کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ضرب عضب آپریشن جلد اہداف حاصل کرے گا۔

یوم دفاع پر پیغام میں جنرل راحیل شریف نے کہا کہ چھ ستمبر ہمارے وقار کا دن ہے، پچاس سال پہلے دشمن نے چھپ کر وار کیا جس کا پاک افواج نے منہ توڑ جواب دیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ وطن کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے تیرہ سال سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، ضرب عضب میں دہشتگردوں کی کمر توڑ دی آئی ڈی پیز جلد اپنے علاقوں میں پر امن زندگی گزاریں گے۔

جنرل راحیل شریف کا پیغام کور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے کوئٹہ میں یوم شہداء تقریب میں پڑھ کر سنایا۔