تین ملکی سیریز، آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی

Australia vs West Indies

Australia vs West Indies

گیانا (جیوڈیسک) آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت ہوا۔ ویسٹ انڈٰین بلے باز سپن گیند بازی سمجھ سکے نہ انہیں فاسٹ بالرؤں کی گیندیں دکھائی دیں کسی ویسٹ انڈین بیٹسمین کا کریز پر دل نہ لگا اور پوری ٹیم 33ویں اوورز میں 116 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

جانسن چارلس 22 رنز کے ساتھ سب سے نمایاں بلے باز رہے۔ سپنر نیتھن لیون اور ایڈم زیمپا نے تین تین شکار کئے جبکہ تیز گیند باز مچل سٹارک نے دو وکٹیں اڑائیں۔ آسٹریلیا نے ہدف 4 وکٹوں پر عبور کر لیا۔ ڈیوڈ وارنر نے آؤٹ ہوئے بغیر 55 رنز بنائے۔

کینگروز نے نہ صرف میچ اپنے نام کیا بلکہ تین ملکی سیریز میں پہلا مقابلہ بونس پوائنٹ سے جیتا ۔ سنیل نارائن نے دو شکار کئے ۔ نیتھن لیون کو تین وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ٹورنامنٹ میں 7 جون کو جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے مابین گیانا میں ہی میدان سجے گا۔