ملکی صورتحال کے پیش نظر تمام جماعتوں کومل کرملک دشمن عناصر کا مقابلہ کرناچاہئے، عبدالواحد

Abdul Wahid Qazi

Abdul Wahid Qazi

لاہور ( امتیازعلی شاکرسے) ملکی امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر تمام جماعتوں کومل کرملک دشمن عناصر کا مقابلہ کرنا چاہئے، غیرملکی ایجنسیاں ملک کے امن کو خراب کرنے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ حکومت کوملکی مسائل بجلی،بے روزگاری ،تعلیمی، مہنگائی، دہشتگردی و دیگر مسائل کے حل کیلئے قانون دانوں سے رہنمائی بھی لینے چاہئے تاکہ ملکی مسائل پر جلد ازجلد قابو پایا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہارمعروف قانون دان عبدالواحد قاضی ایڈووکیٹ نے باگڑی لاء ایسوسی ایٹس میں چیرمین پاور گروپ آف لائرزمحمد رضا ایڈووکیٹ اورمیاں محمد صدیق ایڈووکیٹ چیف الیکشن کمیشن پاورگروپ آف لائرزکے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے اصلاحاتی پرگرامزکو سرہاتے ہوئے میں مزید حکومت کی معاونت کرتے ہوئے کچھ تجویزات پیش کرنا چاہتا ہوں۔

امید ہے حکومت وقت میری ان تجویزات پرغور کرتے ہوئے ملک پاکستان کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تاریخی اقدامات کرے گی۔میرے خیال میںحکومت پنجاب کو فوری طورپربلدیاتی انتخابات منعقد کرادینے چاہئے تاکہ عام آدمی کو کسی بھی مشکل یا مصیبت میں ریلیف دینے کیلئے بلدیاتی نمائندے اپنے فرائض سرانجام دے سکیںکیونکہ ناظم یاکونسلر ہی فوری طور پراُن کی مصیبت کو دور کرنے کیلئے پہنچ سکتے ہیں۔

علاقے کی ہریونین کونسل میں بیوائوں اور یتیم بچوں کیلئے فوری طور پر ریلیف فنڈزمہیا کئے جانے چاہئے۔ یتیم بچیوں کو ہنرمند بناکر معاشرے کا کارآمد فردبنانا اوراُن کی شادی نہ ہونے کے مسائل کودور کیا جاناچاہئے۔بے روزگار نوجوانوں کوہنرمند بناکر مفید شہری بنایاجاسکتا ہے اس لئے حکومت وقت کوچاہئے کہ نوجوانوں کے تعلیمی اور روزگار کے مسائل پر خصوصی توجہ دے۔حکومت کی تھوڑی سی توجہ سے بے سہارا بوڑھوں کی کفالت کی جاسکتی ہے۔فیملی کے نظام کوانحطاط سے بچایا جاسکتاہے۔گلیوں،محلوں کی تعمیرات و مرمت بروقت مکمل کی جاسکتی ہے۔

علاقے میں بجلی چوروں کو پکڑا جا سکتا ہے۔ حالات ایسے ہوچکے ہیں کہ آج کوئی بھی شریف شہری اپنے گلی محلے میں ناجائز تجاوزات تعمیرات اور بجلی چوری کی شکایات لے کرتھانے جانے کی جرات نہیں کرتا میرے خیال میں ایک فعال بلدیاتی نظام قائم ہوجائے توبنیادی طور پر شہریوں کی مشکلات پر قابوپایاجاسکتاہے۔میری حکومت وقت سے اپیل ہے کہ خدارا انصاف لوگوں کے گھروں تک پہنچایا جائے۔انصاف مقدمے بازی کا نہیں بلکہ لوگوں کے بنیادی حقوق اُن کو مہیا کرنے کانام بھی ہوتا ہے۔