ملک بھر میں کہیں بھی غیراعلانی لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی،عابد شیر علی

 Abid Sher Ali

Abid Sher Ali

اسلام آباد (جیوڈیسک) پانی و بجلی کے وزیرمملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ملک بھرمیں کہیں بھی غیراعلانی لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی،آج انڈسٹریز کو بھی بلا تعطل بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران بیان دیتے ہوئے عابدشیر علی نے بتایا کہ محکمہ بجلی سے کرپٹ عناصر کا خاتمہ کیاجارہا ہے، بدعنوانی میں ملوث45ملازمین اورافسران کوبرخاست کیا جاچکاہے۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ملک بھرمیں کہیں بھی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی، بعض علاقوں میں دھندکےباعث ٹرانسمیشن لائنزمیں فنی خرابی ہوسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 2013 میں 18 گھنٹےسےزائدکی لوڈشیڈنگ ہورہی تھی،آج انڈسٹریز کو بھی بلا تعطل بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔