عدالت نے تین بچے دادا کی تحویل سے لے کر ماں کے حوالے کر دیئے

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) میاں بیوی کے لڑائی جھگڑوں سے بچوں کے دلوں میں مامتا کی محبت بھی کم ہونے لگی ۔ عدالتی حکم کے باجود بچوں نے ماں کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔

میاں بیوی کے لڑائی جھگڑوں سے بچوں پر کیا منفی اثر پڑتا ہے وہ ان بچوں کے رویے کو دیکھ کر محسوس کیا جا سکتا ہے ۔ جی ہاں ہائیکورٹ نے دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کو دادا کی تحویل سے لیکر ماں کے حوالے کیا تو بچوں نے ماں کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا۔

بچے روتے رہے اور اپنے دادا کے پاس جانے کے لیے دہائی دیتے رہے لیکن عدالتی فیصلہ کے بعد تینوں کو ماں کے ساتھ ہی جانا پڑا ۔ فرحت بی بی نے بتایا کہ اس کا شوہر مشتاق جھگڑے کے بعد 2014 میں گھر چھوڑ کر چلا گیا اور پھر واپس نہ آیا جس کے بعد سسرالیوں نے گھر سے نکال کر بچے بھی چھین لیے تھے۔