افسوس، عدالت میں جھوٹ بولا جا رہا ہے، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جس طرح سے جھوٹ بولا جارہا ہے، اس پر افسوس ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر عمران خان سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا تحریک انصاف اپنی 4 سال پرانی والی اپوزیشن پر آ گئی ہے؟۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ وہی باتیں کر رہے ہیں جو 20 سال سے کر رہے تھے، کوئی نئی بات نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سچ چھپانے کے لیے جھوٹ بولنا شروع کرتے ہیں تو اس کا کوئی اختتام نہیں ہوتا۔