عدالت نے ذوالفقار مرزا کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

Zulfiqar Mirza

Zulfiqar Mirza

کراچی (جیوڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے ڈاکٹرذوالفقار مرزا کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ سابق وزیرداخلہ سندھ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش ہوئے اوراہلیہ کے علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی استدعا کی۔

اس موقع پر ذوالفقار مرزا نے ڈاکٹر کا مجوزہ خط بھی عدالت میں پیش کیا جس پر عدالت نے انہیں ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض 3 ہفتوں کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی جب کہ اس موقع پر ذوالفقار مرزا نے عدالت کو یقین دلایا کہ وہ اپنی اہلیہ کے علاج کے بعد دوبارہ وطن واپس آئیں گے۔