سی پی ڈی آئی کے زیراہتمام ضلع لاہور میں انتخابی اصلاحات کی ضرورت و اہمیت کو اجاگر کرنے کی مہم جاری

Media Briefing

Media Briefing

لاہور : سی پی ڈی آئی کے زیر اہتمام ضلع لاہور میں انتخابی اصلاحات کی ضرورت و اہمیت کو اجاگر کرنے اور تنظیم کی جانب سے اصلاحات کے ایجنڈا کو عوامی مشاورت اور ان سے متعلق تجاویز اور آراء کو اکٹھا کرنے کی ایک وسیع مہم جاری ہے۔

مہم کے ایک حصہ میں ضلع کی نمایاں سیاسی جماعتیں جن میں پاکستان مسلم لیگ( نواز)، پاکستان پیپلز پارٹی (پارلیمینٹرین)، پاکستان تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور پاکستان مسلم لیگ (ق) شامل ہیں کے ضلعی عہدیداروں سے سی پی ڈی آئی کی تجویز کردہ انتخابی اصلاحات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

زیر بحث لائے گئے اصلاحات کے ایجنڈے میں نگران حکومتوں کے تقرر کا عمل، چیف الیکشن کمیشن اور ممبران کیلئے اہل افراد پول میں توسیع، الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری، خودمختاری اور احتساب، حلقہ بندیاں، ووٹرز کے اندراج کا دوستانہ عمل، قابل رسائی پولنگ سکیم، تنازعات کے تصفیہ کا شفاف فعال نظام، سمندر پار پاکستانیوں کے انتخابی حقوق اور دیگر موضوعات شامل ہیں۔

میٹنگز میں سیاسی جماعتوں کے ضلعی عہدیداروں نے شرکت کی ہے اور متفقہ طور پر مطالبہ کیا ہے کہ مؤثر انتخابی اصلاحات کے ذریعے الیکشن کمیشن کو بااختیار اور جوابدہ بنایا جائے۔ نگران حکومتوں کی تشکیل کے عمل کو شفاف، غیر جانبدار اور شمولیت پر مبنی کیا جائے اور اس کے ساتھ انتخابی مراحل کے عمل کو مکمل شفاف بنانے کیلئے بھی اصلاحات کی جائیں۔