معاشرہ میں فقری تشکیل نو کی جائے برداشت بردباری کا کلچر کیا جائے۔ سردار بہادر

Bhader Khan Sehar

Bhader Khan Sehar

لیہ (نامہ نگار) سابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سردار بہادر احمد خان سیہڑ نے باچا خان یونیورسٹی چار سدہ میں دہشت گردوں کے حملہ میں شہداہ کو خراج عقیدت کرتے ہوئے کہا کہ معاشرہ میں فقری تشکیل نو کی جائے برداشت بردباری کا کلچر کیا جائے جو کہ سیکولر اصولوں پر استوار ہو پورے معاشرے میں اس پالیسی کو فروغ دیا جانا چاہیے تاکہ اس ملک میں رہنے والے تمام لوگ خصوصا اقلیتیں خود کو محفوظ تصور کریں اس سلسلہ میں سمینار اور ورکشاپ کا انعقاد کرایا جائے۔

قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کو خطہ کہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے تشکیل دیا جائے کُل جماعتی کانفرنس بلائی جائے اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے تعلیمی اداروں کا نصاب نئے سرے سے تشکیل دیا جائے جو کہ روشن خیالی اور ترقی پسند جمہوری فکر پر مبنی ہو،مدرسوں کو قومی تحویل میں لے کر نصاب کو جدید بنایا جائے تاکہ اجتحاد کا عمل فروغ پزیر ہوسکے اورنج ٹرین اور میٹرو کی بجائے نئے تعلیمی ادارے بنا کر ان کی سیکیورٹی کو ممکن بنایا جائے،غربت کے خاتمے کے لئے پسماندہ علاقوں سے خصوصا جنوبی پنجاب سے چائنا راہ داری سڑک کو گزارہ جائے تاکہ ترقی کی نئی راہیں کھل سکیں تبھی پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔

لیہ(نامہ نگار)صدر مرکزی انجمن تاجران و معروف سماجی رہنما واحد بخش باروی نے کہا کہ معصوم بچوں پر حملہ انتہائی بزدلی ہے امریکہ اسرائیل اور انڈیا دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں اس سلسلہ میں ضرب عضب کو مزید تیز کر کہ دہشت گردی کے نیٹ ورک کو ختم کیا جائے ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے سکولوں کی سیکیورٹی بہتر بنائے آرمی چیف کو مزید اسٹینشن دی جائے پوری قوم حکومت اور آرمی چیف کے ساتھ ہے۔