گرین پیس فیرویل کرکٹ میچ جماعت دہم نے جیت لیا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گرین پیس اسکول اینڈ کالج ملیر کھو کھرآپار کے زیر اہتمام جماعت دہم کی الوادعی تقریب کے حوالے سے ایک نمائشی میچ”گرین پیس فیر ویل کرکٹ میچ “جماعت نہم اور دہم کے مابین کھیلا گیا۔

نہم جماعت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 14.2اوورز میں 139رنز اسکور کیا نہم جماعت کے عمان نے 39بنا کر نمایاں رہے جس کے جواب میں جماعت دہم نے مطلوبہ حدف 18.3اوورز میں مکمل کرلیا۔

دہم جماعت کے شہریار نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 65رنز کی شاندار اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا جبکہ بلال نے 25رنز دیکر 5کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھا ئی ،شاندار کھیل پر دہم جماعت کے شہریا ر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

نمائشی میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ممتاز ماہر تعلیم و روح رواں گرین پیس اسکول سسٹم پروفیسر سلیمان احمد عثمانی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر سلیمان احمد عثمانی نے کہاکہ تعلیم کے حصول کے ساتھ غیر نصابی صحت مند سرگرمیاں ذہنی نشوونما کے لئے بے حد ضروری ہے۔

انہوں نے طلباء سے کہاکہ وہ علم کے حصول کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں کے حصول کا سلسلہ بھی جاری رکھیں اور اپنے علم اور ٹیلنٹ کے ذریعے دنیا میں اپنا ،اپنے والدین ،اپنی مادر علمی کے ساتھ اپنے ملک کا نام روشن کریں۔

جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر