نیشنل بینک انٹرگروپ T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہفتہ اور اتوار کے اہم مقابلے منعقد ہونگے

Karachi

Karachi

کراچی : نیشنل بینک انٹر گروپ T-20 انٹر گروپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں 3 دن کے آرام کے وقفے کے بعد آج ہفتہ کو 2 اور اتوار کو 2 میچز نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس کلفٹن پر کھیلے جائینگے (آج)مورخہ 21مئی 2016ء بروز ہفتہ پہلامیچ صبح 9:30 بجے CMD بمقابلہ Boardگروپ کے درمیان اور دوسرا 2:30 بجے SMD بمقابلہ FCD ہوگا۔اتوار 22مئی 2016ء کو پہلامقابلہ CRBG بمقابلہ HRMG جبکہ دوسرا مقابلہ ITG بمقابلہ آ پریشن گروپ ہوگا ان میچوں کے دوران اویس اسد خان ، غلام محمد خان ، سعید آزاد ، انور فاروقی اور عظمت اللہ خان موجود ہونگے جبکہ نیشنل بینک کے ایگزیکٹواور افسران میچز کے دوران اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے ۔