کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر نواز شریف کا زمبابوے صدر کو اظہار تشکر کا خط

Robert Mugabe and Nawaz Sharif

Robert Mugabe and Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کا زمبابوے کے صدر رابرٹ موغابے کو خط زمبابوین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر اظہار تشکر کیا۔

وزیر اعظم نواز شریف نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورہ پاکستان پر زمبابوے کے صدر رابرٹ موغابے کو خط لکھا۔ وزیر اعظم نے ٹیم کی جانب سے پاکستان کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ زمبابوے کیساتھ سیریز نہایت کامیاب رہی۔

ایونٹ کے دوران کرکٹ شائقین کا مثالی جوش و جزبہ دیکھنے کو ملا۔ مداحوں نے قومی ٹیم کے علاوہ مہمان ٹیم کو بھی خوب سپورٹ کیا۔ میچ کے دوران سٹیڈیم شائقین سے بھرے رہے، انہوں نے خط میں مزید کہا کہ زمبابوے کی جانب سے پاکستانی قوم اور حکومت کیساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر وہ تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔