انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹ فیصل آباد اور فاٹا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان مرغذ ارگرائونڈ اسلام آباد میں کھیلا گیا

Cricket Ball And Bat

Cricket Ball And Bat

فیصل آباد : پیپسی پی سی بی انٹر ریجن انڈر16 کرکٹ ٹورنامنٹ سال2016ء فیصل آباد اور فاٹا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان مرغذ ارگرائونڈ اسلام آباد میں کھیلا گیا فیصل آباد کی کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر فاٹا کی ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ،فاٹا کی ٹیم فیصل آباد کے بائولرز کی تباہ کن بائولنگ کے آگے نہ ٹھہر سکی اور 21.1 اوورز میں صرف 37 رنز بنا کر پوری ٹیم آئوٹ ہو گئی۔

فیصل آباد کے بائولر عبد اللہ منظور نے اپنی تیسری اوور میں ہیٹ ٹرک کی اور کل 9 اوورز میں 16 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا اور علی حمزہ نے8 اوورز میں 12 رنز دے کرتین وکٹیں حاصل کیں، فیصل آباد کی ٹیم نے 9.3 اوورز میںبغیر کسی نقصان کے آسان ہدف پورا کر لیا۔

اس طرح فیصل آباد کی ٹیم نے پیپسی پی سی بی انٹر ریجن انڈر 16 کرکٹ ٹورنا منٹ کا اپنا پہلا میچ فاٹا کی ٹیم کو ہرا کر دس وکٹوں سے جیت لیا۔

فیصل آباد ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری محمد انور اور سیکریٹری سید وزیر علی زیدی نے انڈر 16 کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی پر مبارک باد دی ہے۔