قصور : مختلف حادثات کے نتیجے میں کم سن لڑکے اور خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

Accident

Accident

قصور (محمد عمران سلفی سے) قصور اور اسکے گردونواح میں مختلف حادثات کے نتیجے میں کم سن لڑکے اور خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق الہ آباد کے نواح تلونڈی کے قریب موٹر سائیکل کی ٹکر سے 25 سالہ سیماں بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس تھانہ الہ آباد نے موٹر سائیکل سوار کو گرفتار کرلیا،پتو کی پنجاب کالج کے قریب تیز رفتار کوسٹر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار گیارہ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

علاوہ ازیں بونگا خان سنگھ والا کارہائشی محمد یاسین اور محمد جاوید اپنی اپنی موٹرسائیکلوں پر الہ آباد سے چونیاں کی جانب جارہے تھے کہ کنگن پورہ کے نواح ویرکے کے قریب مخالف سمت سے آنے والی گدھا ریڑھی سے ٹکر کر موٹر سائیکلوں سے گر کر شدیدزخمی ہوگئے انھیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔