کاہنہ جرائم پیشہ عناصر کا گڑھ بن گیا، منشیات فروشی، جسم فروشی پولیس کی سرپرستی میں ہونے لگی

Lahore

Lahore

لاہور : تھانہ کاہنہ جرائم پیشہ عناصرکا گڑھ بن گیا، تفصیلات کے مطابق نئے ایس ایچ او کی تعیناتی کے ساتھ ہی چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا۔

کاہنہ میں جسم فروشی ،منشیات فروشی کے اڈے پولیس کی سرپرستی میں چلنے لگے،کاہنہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کوتحفظ دے کر نوٹ کمانے میں مصروف ہوگئی،تھانہ کاہنہ کی حدودمیں گلی محلوں میں نوجوان نسل کو منشیات بیچی جانے لگی،جسم فروشی عام ہونے لگی۔

زرائع کے مطابق تھانہ کاہنہ میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ اوعاطف معراج کوخصوصی ٹاسک دیا گیا تھا کہ کاہنہ سے جرائم پیشہ عناصر کا قلعہ قمع کیا جائے لیکن جرائم پیشہ عناصر نے ایس ایچ او عاطف معراج کی آنکھوں پر نوٹوں کی پٹی باندھ دی ،جس کی وجہ سے گلی محلے منشیات فروشوں سے بھر گئے۔

اہل علاقہ سخت ذہنی اضطراب میں مبتلا ہوگیا۔کاہنہ کی سماجی ،اصلاحی،فلاحی تنظیموں نے اعلیٰ حکام سے کاہنہ سے جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔