صرف جرائم پیشہ افراد کے زیراستعمال دفاتر گرا رہے ہیں: ڈی جی رینجرز

Bilal Akbar

Bilal Akbar

کراچی (جیوڈیسک) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہ کسی کا سیاسی دفتر نہیں گرایا جا رہا، صرف وہ دفاتر گرا رہے ہیں جو جرائم پیشہ افراد کے استعمال میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف لوگوں کا قبضہ چھٹرا کر 46 دفاتر مالکان کو واپس کئے ہیں۔

ڈی جی رینجرز نے مزید کہا کہ تمام غیرقانونی دفاتر کا خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بیرون ملک بھاگنے والے واپس آ جائیں، واپس آنے والوں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کا مزید کہنا تھا کہ کوئی این آر او نہیں ملے گا لیکن زیادتی بھی نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو دو سو پچاس حصوں میں تقسیم نہیں ہونے گے، کراچی آپریشن کو نئے فیز میں داخل کر رہے ہیں۔