قصور کی خبریں 26/12/2016

Zahid Hassan Sabri

Zahid Hassan Sabri

قصور (بیورو رپورٹ) ایم پی اے یعقوب ندیم سیٹھی و دیگر کارکنوں نے سعید احمد بھٹی کی رہائش گاہ موضع کھارا میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی 67ویں سالگرہ اور بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 140واں یوم پیدائش کا کیک کاٹا، اس موقع پر سعید احمد بھٹی (کونسلر) مظفر خاں، غلام علی عرفانی، چوہدری عثمان علی،کرامت علی ،مہر محمد آصف،ارسلان احمد و دیگر کارکنان بھی موجود تھے،کیک کاٹنے کی تقریب میں ایم پی اے یعقوب ندیم سیٹھی اورنو منتخب کونسلر سعید احمد بھٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ میاں محمد نواز شریف پہلی مرتبہ 6نومبر 1990سے لیکر 18اپریل تک وزیر اعظم رہے دوسری بار 17فروری1997سے لیکر 12 اکتوبر 1999تک اقتدار پر فائز رہے جبکہ 11مئی 2013کے عام انتخابات میں شاندار کامیابی کے بعد ایک بار پھر انہیں وزیر اعظم پاکستان کے طور پر منتخب ہونے کا شرف حاصل ہوا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں عوامی مسائل حل کر رہی ہے ،ملک بھر میں ترقیاتی کام جاری ہیں اور ان ترقیاتی کاموں کی رفتار کو مزید تیز اور بہتر کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کا معیار زندگی بلند ہو سکے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

kasur

kasur

قصور(بیورورپورٹ)لیگی رہنما و نومنتخب کونسلر زاہد حسن صابری نے اپنے ڈیرہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے حکومت کا مشن ہے کہ ملک بھر سے پسماندگی کا خاتمہ کیا جائے اور عوام کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتی ہے اور خدمت ہی پاکستان مسلم لیگ ن کی پہچان ہے کیونکہ مسلم لیگ ن تعمیری سوچ کی سیاست کر رہی ہے اور انتخابات میں کیے گئے وعدوں کو عملی جامعہ پہنایا جا رہا ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ قصور مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے یہی وجہ ہے کہ رانا سکندر حیات خاں ڈسٹرکٹ کونسل قصور کے ضلعی چیئرمین ،ملک محمد نواز وائس چیئرمین اور میونسپل کمیٹی سٹی قصور کے لیے حاجی ایاز احمدخاں چیئرمین ،چوہدر احمد لطیف ایڈووکیٹ وائس چیئرمین منتخب ہوئے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

KASUR

KASUR

قصور(بیورورپورٹ)ملک کے دیگر شہروں کی طرح ضلع قصور میں بھی مسیحی برادری نے کرسمس بڑے جوش و جذبے سے منایا ، اس موقع پر پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔ ڈی سی او قصور عمارہ خان اور ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے قصور سمیت ضلع کے چرچوں کا دورہ کیا اور سیکیورٹی کے انتظامات کے ساتھ ساتھ مسیحی برادری کی اس خوشی کی گڑی میں انکے ساتھ شریک بھی ہوئے۔ ڈی سی او عمارہ خان نے تمام متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ مسیحی برادری کی خوشیاں دوبالا کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور خصوصی بازاروں میں تمام اشیائے ضررویہ کی سستے داموں فراہمی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے ۔ ڈی سی او نے ٹی ایم اوز کو حکم دیا کہ کرسمس کے موقع پر صفائی ستھرائی اور لائٹس کے بہترین انتظامات کئے جائیں ۔ انہوں نے مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس کا تہوار امن ، محبت اور رواداری کا درس دیتا ہے ملکی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ پاکستان میں بسنے والے تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں ان حقوق کے تحفظ کیلئے صوبائی حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ ڈی سی او نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی بھائی ہمارے شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

MPA Sethi

MPA Sethi

قصور(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر قصور عمارہ خان کا ٹی ایچ کیو ہسپتال پتوکی کا دورہ ‘ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری ‘مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔تفصیل کے مطابق ڈی سی او عمارہ خان نے گزشتہ روز ٹی ایچ کیو ہسپتال پتوکی کا اچانک دورہ کیا اور وہاں مریضوں کودی جانیوالی تمام طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل سٹاف اور کلریکل سٹاف کی حاضر ی کو بھی چیک کیا ۔ اس موقع پر انکے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی محمد شاہ رخ نیازی ‘صدر مرکز ی انجمن تاجران تحصیل پتوکی رانا ممتاز علی خاں ، چیئر مین یونین کونسل گہلن ہٹھاڑ طلعت محمود ، ڈپٹی ڈی ایچ او پتوکی، ایم ایس ہسپتال ، ٹی ایم او پتوکی اور دیگر متعلقہ افسران بھی تھے ۔ ڈی سی او عمارہ خان نے اس موقع پر تمام وارڈز ‘لیبارٹری ‘لیبر روم ‘ریکارڈ روم ‘ڈسپنسری ‘ڈائیلسز وارڈ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ڈی سی او قصور کو بتایا گیا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کی تزئین و آرائش سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے سرکاری فنڈز کے ساتھ مخیر حضرات کے تعاون سے بھرپور کوشیں جاری ہیں اور بہت جلد ٹی ایچ کیو ہسپتال پتوکی کا شمار مثالی ہسپتالوں میں ہوگا۔ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی شاہ رخ نیازی نے بتایا کہ ہسپتال کے احاطہ میں لان کی تزئین وآرائش اور بیرونی دیوار کیساتھ خوبصورت پلانٹیشن کیلئے مقامی نرسریز مالکان اور انجمن تاجران کے رہنماؤں نے خصوصی تعاون کرتے ہوئے پودے ، گملے اور دیگر آرائشی سامان ہسپتال کو فراہم کیا ہے جس سے ہسپتال کی خوبصورتی میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ)خبروں پرایکشن، آفتاب میرج ہال پرقبضہ کی کوشش ،ڈی پی او نے کاروائی کاحکم دیدیا ،تفصیلات کے مطابق 12دسمبر کو پاکستان آنے والے صحافی مرزا آفتاب بیگ نے جگہ خرید کر سلامت پورہ کے علاقہ میں “آفتاب میرج ہال “بنا رکھا تھااوررجسٹری و پی ٹی ون بھی انکے نام پر ہے، مگر انکے پاکستان آنے کے دوسرے روز انکے بھائی مرزا انتخاب نے میرج ہال کے تالے تڑوا کر منیراحمد،شوکت علی ودیگر کے ہمراہ وہاں قبضہ کرنیکی کوشش کی،قبضہ مافیاء نے عورتیں بیٹھا دیں جو اب بھی وہاں موجود ہیں،اس دوران انکے مینجر اسدکو مارا اورمرزا آفتاب بیگ کو دھمکیاں دیں کہ 10لاکھ روپے جگا ء دیں ورنہ تمہیں جان سے ماردینگے ، جرمن پلٹ شہری کی درخواست پر ڈی پی او نے ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ او تھانہ بی ڈویثرن کو کاروائی کاحکم دیا، ایس ایچ او تھانہ بی ڈویثرن نے موقع پربھاری نفری کے ہمراہ ریڈ کی اور موقع ملاحظہ کرکے حالات تصدیق کئے،اسی دوران انتخاب بیگ نے جگہ کی ملکیت اور کاغذات لانے کا کہا مگر کاغذات لانے کی بجائے معززین کومصالحت کیلئے لے آیا ،گزشتہ رات 5بجے کے ٹائم طے ہوا اب ٹائم سے منحرف ہوگیا ہے ، مرزا آفتاب بیگ نے میڈیا کو بتایا کہ اسکا سگا بھائی جان سے مارنا چاہتا ہے اوورسیز پاکستانیز اور ڈی پی او سیدعلی ناصررضوی ایکشن لیں ، اورمجھے انصاف دلوائیں ورنہ خودکشی کرلونگا ،دوسری جانب خبروں پرایکشن لیتے ہوئے ڈی پی او نے کاروائی کاحکم دیدیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ ضلع قصور کو جرائم سے پاک کرنے اورامن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے اور اس سلسلہ میں کوئی سفارش یا دباؤ قطعی طور پر قبول نہیں کیا جائے گا ۔شہریوں کی عزت اور جان ومال کاتحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اس سلسلہ میں قصور پولیس نے دن رات ایک کیا ہوا ہے اور ایک ایک جوان عوامی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیا ر ہے ۔انہوں نے کہا ڈاکوؤں، جرائم پیشہ افراد اور مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیے جارہے ہیں جواء کے اڈوں ،قحبہ خانوں اور منشیات فروشوں کے خلاف متحرک اور جاندار کردار ادا کیا گیا ہے ضلع بھر میں موثر گشت کا نظام متعارف کروا کر وارداتوں پر بڑی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا قصور پولیس کی موثر حکمت عملی کی وجہ جرائم پیشہ اور مجرمانہ ذہنیت کے حامل افراد علاقہ چھوڑ چکے ہیں اور باقی ماندہ کا پیچھا کیا جارہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ)صدر پھولنگر پولیس نے جمعہ کے روز لاپتہ 10سالہ لڑکے کی نعش زیر تعمیر گھر سے مل گئی،مقدمہ درج ،ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل۔ تفصیلات کے مطابق گاؤں شیر پور کا رہائشی ریاست علی کا 10سالہ بیٹا عثمان جمعہ کے روز اچانک گھر سے لاپتہ ہوگیا جس کے ورثاء اسے کرتے رہے اور مساجد میں اعلانات بھی کراتے رہے تاہم کوئی سراغ نہ مل سکا گزشتہ روز گاؤں میں شبیر جٹ کے زیر تعمیر گھر میں مزدور مٹی ہموار کررہے تھے کہ بچے کی ٹانگیں نظر آگئیں لوگوں کے اطلاع کرنے پر پولیس تھانہ صدر پھولنگر جائے وقوعہ پر پہنچی اور بچے کی لاش مٹی سے نکالی پولیس کے مطابق عثمان کا ذہنی توازن درست نہ تھا عثمان کی نعش شناخت ہوتے ہی محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالنے والے ریاست کے گھر میں کہرام مچ گیا ۔ تھانہ صدر پھولنگر پولیس نے مقدمہ درج کر کے نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ)قصور اور نواح میں راہزنی اور چوری کی دو وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی اور دیگر سامان سے محروم ہو گئے۔ دولیوالہ کا رہائشی محمد عامر اور معروف علی موٹرسائیکل پر جا رہے تھے کہ دیپالپور رڈ ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قریب دو موٹرسائیکل سوار ڈاکووں نے ان سے ایک لاکھ پچاس ہزار کی رقم چھین لی تاہم صدر قصور پولیس کے مطابق یہ واردات نہیں بلکہ لڑائی جھگڑے کا واقعہ ہے جبکہ الہ آباد کے علاقہ گہلن ہٹھاڑسے نا معلوم چورمحمد یحیے کے لاکھوں روپے مالیت کے 6بکرے چوری کر کے لے گئے ۔مقامی پولیس مصروف تفتیش ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ) گنڈا سنگھ روڈ پر چارتیز رفتار موٹرسائیکل سوار دھند کے باعث آگے جانے والے ٹرالہ سے ٹکرا کر زخمی ہو گئے۔گزشتہ صبح کاشف، ثاقب،فیاض اور محمد علی ایک ہی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر گنڈا سنگھ روڈ پر جا رہے تھے کہ بستی بھیڑیاں کے قریب دھند کے باعث آگے جانے والا ٹریکٹر ٹرالہ دکھائی نہ دینے پر اس سے ٹکرا گئے جس سے چاروں زخمی ہو گئے ،جنہیں علاج کے لئے ڈسٹر کٹ ہسپتال قصور پہنچا دیا گیا ہے۔