جرائم پیشہ عناصر کے خلاف منظم کاروائیاں قابل ستائش ہیں، راجہ ربنواز گجر

Raja Rabnawaz Gujjar

Raja Rabnawaz Gujjar

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) ٹیکسلا کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت راجہ ربنواز گجر خانی نے کہا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا غلام اصغر چانڈیو کی شہر میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف منظم کاروائیاں قابل ستائش ہیں۔

انھوں نے تھانہ ٹیکسلا کے روایتی ماحول کو تبدیل کر دیا عوام الناس بغیر کسی جھجک کے پولیس اسٹیشن میں جا کر اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے بیان میں کیا راجہ ربنواز گجر خانی نے کہا کہ ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ ایس ایچ او نے نہ صرف عوام کے تحفظ کے لئے اہم اقدامات کئے ہیں۔

بلکہ جرائم پیشہ عناسر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے جب سے ایس ایچ او غلام اصغر چانڈیو کی تعیناتی ٹیکسلا تھانہ میں عمل میں آئی ہے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے اس سے قبل آئے روز وارداتیں ہو رہی تھیں اور خصوصاً کاروباری طبقہ سخت پریشان تھا مگر ایس ایچ او تھا نہ ٹیکسلا غلام اصغر چانڈیو نے ماحول تبدیل کر دیا اور کرائم کی شرح نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہیں۔

پرچی جوا، منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم پیشہ عناصر یا تو زیر زمین چلے گئے ہیں یا پھر علاقہ بدر ہو چکے ہیں بہر حال ٹیکسلا کے شہریوں کے لئے یہ اچھی خبر ہے کہ کر جرائم پیشہ لوگ موجودہ ایس ایچ او کی پالیسیوں سے خائف ہو کر یا تو جرائم سے تائب ہو گئے ہیں یا پھر انھوں نے ٹھکا نے بدل لئے ہیں ،پورا شہر ایس ایچ او کو خراج تحسین پیش کر رہا ہے۔