قصور کی خبریں 20/4/2016

Kasur News

Kasur News

قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈی پی اوقصور سید علی ناصر رضوی اور ڈی سی او سلمان غنی کا فورنرز کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے زیر تعمیر پراجیکٹس کا دورہ ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سید علی ناصر رضوی اور ڈی سی او سلمان غنی نے گزشتہ روز ضلع بھر میں خاص طور پر صدر اور پتوکی سرکل میں زیر تعمیر پراجیکٹس پر فورنرزکی سیکورٹی کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا ۔ انہوں نے پبلک و پرائیویٹ پراجیکٹس اور دیگر مقامات کا دورہ کیا اورپراجیکٹس پر کام کرنے والے فورنرز خاص طور پر چائنیز کی سیکورٹی کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ڈی پی اوقصور سید علی ناصر رضوی نے پراجیکٹس مینجمنٹ کو سختی سے ہدایت کی کہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گااور کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر تمام متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
قصور(محمد عمران سلفی سے) خواتین کو کام کرنے کی جگہ پرجنسی طور پر حراساں کرنے کے واقعات کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جا ئے گا۔ خواتین کے خلاف گھریلو تشدد بھی قانوناََ جْرم ہے، ایسے واقعات کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔ پبلک مقامات ، پارکس وغیرہ یا بس اسٹینڈ پر خواتین کے ساتھ چھیڑ خانی کا ختم کرنے کیلئے پنجاب حکومت بہت سنجیدہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار مس عْظمیٰ ادریس پراجیکٹ کوارڈینٹر گْڈ تھنکرزآرگنائزیشن نے میڈیا سے گفتگوہ کرتے ہو ئے کیا۔ مس عْظمیٰ ادریس نے واضح کیا کہ ملک پاکستان میں قوانین کی کمی نہیں ، مسلئہ صرف عملدرآمد کو یقینی بنانے کا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر علی ناصر رضوی اس معاملے میں ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں او ر خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے تھانہ کی سطح پر ویمن ہیلپ ڈیسک بھی تشکیل دے دیا گیا ہے تاکہ خواتین با آسانی انصاف حاصل کر سکیں۔کام کرنے کی جگہ پر حراساں کئیے جانے کے واقعات کی روک تھام اور اس کے خلاف عملی اقدامات کو یقینی بنانے کی غرض سے حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت کے مطابق ہر سرکاری، غیر سرکاری و نجی ادارے میں اینٹی حراسمنٹ کمیٹی بھی تشکیل دی جا رہی ہے تاکہ خواتین کسی بھی قسم کے مسلئہ کی صورت میں اپنے ہی ڈیپارٹمنٹ میں اپنی شکائت درج کروا سکیں۔گْڈ تھنکرزآرگنائزیشن اس ضمن میں تمام سرکاری دفاتر میں کوڈ آف کنڈکٹ کے بورڈز بھی آویزاں کر چْکی ہے تاکہ ہر کارکن کو کام کرنے کی تحفظ مل سکے اور وہ بلا خوف اپنی صلاحیتوں کو برئوئے کار لا سکے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
قصور(محمد عمران سلفی سے) نواحی گائوںساندہ چشتانہ میں کرنٹ لگنے سے چھ سالہ بچی جاں بحق،تفصیلات کے مطابق ساندہ چشتانہ کے رہائشی محمد اشرف کی چھ سالہ بیٹی فاطمہ اشرف نے غلطی سے موبائل کے چارجر کی کیبل اپنے منہ میں ڈال لی جس سے بجلی کا زور دار جھٹکا لگنے سے وہ بے ہوش ہو کر فرش پر گر پڑی ،اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیااور فرسٹ ایڈ دینے کے بعد فاطمہ کو ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کردیاڈاکٹروں کی بھرپور کوشش کے باوجود زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چھ سالہ فاطمہ ہسپتال میں دم توڑ گئی،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
قصور(محمد عمران سلفی سے) قصور پولیس نے ڈی پی اوقصور سید علی ناصر رضوی کی خصو صی ہدایات پرتھانہ راجہ جنگ اور بی ڈویژن کے مختلف علاقوں میں انفارمیشن بیسڈ سرچ آپریشن کرتے ہوئے 2 افغانی اور47مشکوک پٹھانوں کوپکڑکر انٹیروگیشن شروع کردی ہے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ راجہ جنگ پولیس نے قصبہ راجہ جنگ اور اس سے ملحقہ دیہات میں انفارمیشن بیسڈ سرچ آپریشن کیا سرچ آپریشن کے دوران 47مشتبہ پٹھانوں کو پکڑا گیا اسی طرح تھانہ بی ڈویژن پولیس نے بھی اہم اطلاع پر ریڈ کرتے ہوئے دو افغانیوں کو مشکوک جانتے ہوئے حراست میں لے لیا ہے پولیس نے 49مشتبہ افراد کو پکڑکر انٹیروگیشن شروع کر دی ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
قصور(محمد عمران سلفی سے) دیپال پور روڈ پر واقع نواحی گائوں دولے والا میں بانس کے کھیتوں میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کی فصل جل کر خاکستر ہوگئی ،تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں دولے والا میں بانس کی فصل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کھیت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،اطلاع ملنے پر ریسکیو عملے موقع پر پہنچ کرآگ پر قابو پایا،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
قصور(محمد عمران سلفی سے) سپیشل مجسٹریٹ قصور غضنفر نوید نے ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے اور گراں فروشی میں ملوث تین دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کروادیئے،تفصیلات کے مطابق عوام کی طر ف سے شکایات موصول ہونے پر سپیشل مجسٹریٹ غضنفر نوید نے دیپال پور روڈ،کمال چشتی موڑ اور کچہری روڈ سمیت شہر کے دیگر مقامات پر چھاپے مار کر محمد ندیم،عبدالستار اور اسلم وغیرہ کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دے دیا،اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے گراں فروش عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف ہرصورت کارروائی جاری رہے گی،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭