جرائم پیشہ افراد کے خلاف تھانہ صدر واہ پولیس کا کمانڈو ایکشن

Police Staion Sadar Wah Taxila

Police Staion Sadar Wah Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی / تحصیل رپورٹر) جرائم پیشہ افراد کے خلاف تھانہ صدر واہ پولیس کا کمانڈو ایکشن، بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے تین ارکان ،شراب فروشی کے دھندے میں مصروف ایک ملزم ، اور فحاشی کے اڈے سے چار مرد اور دس خواتین رنگے ہاتھوں گرفتار، ڈکیت گروہ کے ارکان سے آتشین اسلحہ، لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات،شراب فروشی کے اڈے سے ایک سو پانچ بوتل ولائتی شراب گیلن میں موجود، بیس لیٹر شراب برآمد، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے،ڈکیت گرو ہ کا مقامی عدالت سے تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا،دوران تفتیش متعدد ڈکیتیوں کا انکشاف،جرائم پیشہ افراد کے ساتھ کسی قسم کی رو رعائت نہیں کی جائے گی جرائم کے خاتمہ کے لئے شہری بھی اپنا کردار ادا کریں، پولیس عوما کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدمات کر رہی ہے۔

جرائم پیشہ افراد کے گھیرا تنگ کرتے ہوئے انکے خلاف کریک ڈاون شد و مد کے ساتھ جاری رہے گا،ایس ایچ او تھانہ صدر واہ یاسر کیانی کی میڈیا سے گفتگو، تفصیلا ت کے مطابق سی پی او راولپنڈی ، ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل کی خصوسی ہدائت پر تھانہ صدر واہ میں حال ہی میں تعینات ہونے والے ایس ایچ او یاسر کیانی نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے گزشتہ روزواہ کینٹ اسٹیٹ ایریا مکان نمبر15G-284 چھاپہ مار کر شراب فروشی میں مصروف واحد مسیح ولد ہدائت مسیح کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک سو پانچ بوتل اعلیٰ کوالٹی کی ولائتی شراب کی بوتلیںجبکہ آلات کشیدگی برآمد کر کے ملزم کے خلاف زیر دفعہ3/4 حد امتناع منشیات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

دوسری کاروائی میںواہ کینٹ کے علاقہ پنڈ ملی کے قریب سے ڈکیتی کی نیت سے تیار بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے تین ارکان محرم ولد مہربان ساکن مری روڈ راولپنڈی،محمد زوہیب ولدمحمد جاوید ساکن ایبٹ آباد، اور محمد رحمان ولدرستم خان ساکن ملک آباد ٹیکسلا،کو گرفتار کر لیا جبکہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گینگ کے دو ملزمان محسن زیب ولد سر زیب ساکن ایبٹ آباداورامانت ولد غریب نواز ساکن ایبٹ آباد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،ملزمان کے قبضہ سے ساڑھے تین لاکھ رروپے مالیت کے طلائی زیورات ، تین پسٹل تیس بور اور درجنوں راونڈ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ395/411 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا،پولیس کی تیسری کاروائی میں ماڈل ٹاون فیز ٹوجی ٹی روڈ واہ کینٹ میں پولیس پارٹی نے چھاپے کے دوران فحاشی کے اڈے سے خاتون نائکہ سمیت دس خوبرو لڑکیوں اور چار مردوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا،فحاشی کے اڈے سے گرفتار خواتین میںسونیا، عالیہ، روبیہ،ارم،صائمہ،کنول،نیرب،ارم شہزادی،شمائیلہ،ظنیرہ اقبال، جبکہ مردوں میں اشتیاق ، امجدعلی، وقاص جاوید،اور نورانی شاہ شامل ہیں۔

پولیس نے مذکورہ ملزمان کے خلاف زیر دفعہ371A,371B کے تحت مقدمہ درج کرلیا،ادہر ایس ایچ او تھانہ صدر واہ یاسر مطلوب کیانی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ جرائم پیشہ افراد کی میرے علاقہ میں کوئی جگہ نہیں، بلا تفریق ان جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی جاری ہے،انھوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ منشیات فروشوں ، قحبہ خانوں اور جرائم پیشہ افراد کی بابت پولیس کو مطلع کریں پولیس اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے ادا کر رہی ہے ، تاہم جرائم کی بیخ کنی کے لئے شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے،ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ سی پی او راولپنڈی کی خصوصی ہدائت پر جرائم پیشہ افراد کا گھیرا تنگ کردیا ہے ،معاشرے کے ان ناسوروں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاون جاری رہے گا، ادہر عوامی حلقوں کی جانب سے پولیس کی یکے بعد دیگے کاروائیوں پر اہل علاقہ نے سکھ کا سانس لیا ہے اور پولیس کی کاروائی کو قابل ستائش قرار دیا ہے۔