کریسٹیانو رونالڈو نے وڈیو کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کو گھر کی سیر کروا دی

 Cristiano Ronaldo

Cristiano Ronaldo

لزبن (جیوڈیسک) پرتگالی فٹبالر کریسٹیانو رونالڈو نے اپنے چاہنے والوں کو وڈیو کے ذریعے اپنے گھر کی سیر کرا دی، چوہتر کروڑ چونسٹھ لاکھ تریسٹھ ہزار اٹھارہ روپے کی مالیت کا عالیشان مداحوں کو خوب بھایا۔

فٹبال لوورز کے دلوں پر راج کرنے والے پرتگالی اسٹار کریسٹیانو رونالڈو نے مداحوں کی کرسمس یادگار بنانے کے لیے انہیں اپنےگھر کی سیر کرائی۔

رونالڈو نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے اپنے گھر کے مین گیٹ سے لے کر لان تک سب دکھایا ہے۔ رنالڈو کا چوہتر کروڑ چونسٹھ لاکھ تریسٹھ ہزار اٹھارہ روپے کی مالیت کا عالیشان گھر خوبصورت اور منفرد انداز میں سجایا گیا ہے۔

بیڈ روم ، لیونگ روم، ڈائننگ روم اور فرنچر سے لے کر سجاوٹ مداحوں کو خوب بھائی ۔ وڈیو کے آخر میں اسٹار کھلاڑی نے مداحوں سے باغیچے میں بنایا گیا کرسمس ٹری بھی شیئر کیا اور شائقین کو کرسمس کی مبارک باد بھی دی۔