کروشیا نے بھی پناہ گزینوں پر اپنی سرحد اور راستے بند کر دیئے

Refugees

Refugees

زغرب (جیوڈیسک) شام، عراق اور دیگر افریقی ممالک سے پناہ کے لیے یورپ پہچنے والے لاکھوں افراد پر ہنگری کے بعد کروشیا نے بھی اپنے دروازے بند کرتے ہوئے سربیا سے جڑی آٹھ میں سے سات سرحدیں بند کردی ہیں۔

کروشین حکام کے مطابق ہنگری کی جانب سے سرحد بند کرنے پر ان کے ملک میں 13 ہزار پناہ گزین داخل ہوئے لہذا اب ان کے پاس سرحدوں کو بند کرنے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں۔ ملک کے وزیرِداخلہ رانکو اوسٹوحک نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک گنجائش سے بھرچکا ہے۔

لہذا پناہ گزینوں کو یہاں پناہ نہیں دی جاسکتی، وہ یونان، سربیا اور مقدونیہ کے مراکز میں ہی قیام کریں اور یہ یورپ جانے کا کوئی راستہ نہیں۔