کروڑ پولیس چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر کے قل خوانی کے روز گھر میں داخل ہو گئی

Police

Police

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) کروڑ پولیس چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر کے قل خوانی کے روز گھر میں داخل ہو گئی۔ ایف آئی آر کا نامزد ملزم نہ ملنے پر اس کے بائی کو پکڑ کر لے گئی۔ مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ تفصیل کے مطابق چکنمبر 133 ٹی ڈی اے کا للہ ڈتہ ولد غلام رسول کے خلاف 18 فروری کو مقدمہ نمبر 173/15 درج کیا گیا۔

اس روز اللہ ڈتہ کے والد غلام رسول کی صبح 9 بجے قل خوانی تھی۔ قل خوانی میں درجنوں خواتین و حضرات موجود تھے کہ تھانہ کروڑ کا اکرم ڈلو ASI مدعیوں اور نفری کے ہمراہ دیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہو گیا۔ ملزم اللہ ڈتہ نہ ملا تو پولیس اس کے چھوٹے بھائی امان اللہ کو پکڑ کر لے گئی۔

قل خوانی کے موقع پر لوگوں خصوصاً خواتین میں پولیس کے داخل ہونے سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا جس پر خواتین نے شدید احتجاج کیا۔ اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب ڈی پی او لیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کی زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے کاروائی عمل میں لائی جائے۔