بے رحم دوست بھورو چانڈیو نے خنجر کے وار کرکے 16سالہ وجے کمار کو قتل کر دیا

Talhar Dharna

Talhar Dharna

تلہار (نمائندہ) تلہار کے قریب ٹنڈو غلام حیدر تھانے کی حدود کے گائوں فقیر محمد چانڈیو میں فصل کی ربائی کے دوران بیرحم دوست بھورو چانڈیو نے خنجر کے وار کرکے دسویں جماعت کے طالب علم 16سالہ وجے کمار کولہی کو بیدردی سے قتل کردیا۔

جس کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ٹنڈو محمد خان بھیجا گیا جبکہ ٹنڈو غلام حیدر پولیس کیجانب سے قتل کا مقدمہ درج نہ کرنے اور جوابدار کو گرفتار نہ کرنے کیخلاف شونو، ڈیوند، رامچند، بھوموکولہی و دیگر کی قیادت میں کولہی برادری کے سینکڑوں مرد و خواتین نے متارو بس اسٹاپ پر ایک گھنٹہ دھرنا دیکر حیدرآباد بدین روڈ بلاک کردیاجہاں پر ان کے زمیندار پوڑہو چانگ نے پہنچ کر دھرنا ختم کروایا۔

بعد میں پولیس نے مقتول کے والد شونو کولہی کی مدعیت میں ملزم بھورو عرف دوست علی چانڈیو، سومرو عرف پوڑھو اور علی حیدر چانڈیو سمیت تین افراد پر ایف آئی آر درج کرکے ملزم بھورو کو گرفتار کرلیا جبکہ واقع کا سبب معلوم نہ ہوسکا ہے۔

لیکن ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں آپس میں دوست تھے کچھ دنوں سے دونوں کے بیچ کسی بات پر ناراضگی تھی۔