سی ٹی ڈی چترال کی کاروائی، دہشتگرد گرفتار

Terrorist Arrested

Terrorist Arrested

چترال (جیوڈیسک) سی ٹی ڈی نے چترال میں کاروائی کرتے ہوئے دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔ جس کے قبضہ سے ایک کلو بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔

سی ٹی ڈی سے جاری بیان کے مطابق کاروائی چترال میں دروش کے مقام پر کی گئی۔ جہاں سے غلام نامی دہشتگرد کو گرفتار کیا گیا۔ جس کے قبضہ سے ایک کلوگرام بارودی مواد، دستی بم، ڈیٹونیٹرز اور دیگر مواد برآمد ہوا۔

دہشتگرد کا تعلق پشاور کے علاقہ بیری باغ سے ہے جو ایک کالعدم تنظیم کے لئے کام کرتا رہا ہے۔