سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی،روپوش ٹارگٹ کلرشکیل چاولہ گرفتار

CTD,

CTD,

کراچی (جیوڈیسک) سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کے دوران ایک سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے روپوش ٹارگٹ کلر کو گرفتارکرلیا ،ملزم نے آٹھ ساتھیوں کے نام بتا دیئے ،اے آر وائی نیوز نے تفتیشی رپورٹ حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے کراچی میں کارروائی کرکے سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے روپوش ٹارگٹ کلرشکیل چاؤلہ گرفتارکرلیا ہے۔

ملزم نے دوران تفتیش لانڈھی ،کورنگی اورعوامی کالونی میں ٹارگٹ کلنگ کااعتراف کرلیا، سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم وارداتوں کے بعد روپوش ہوجاتا تھا۔

ملزم زکوۃ فطرہ جمع کرنےمیں بھی ملوث رہا ہے، گرفتارٹارگٹ کلرکی انویسٹی گیشن رپورٹ اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی ہے جس میں ملزم نے اپنے 8 ٹارگٹ کلرساتھیوں کے نام بھی بتا دئیے ہیں۔

شکیل چاؤلہ نے ٹارگٹ کلنگ کی پہلی واردات 2009 میں کی، ایم کیو ایم حقیقی کے کارکن ریحان عرف کولمبو کو قتل کیا، 2005 میں راشد عرف بچہ اور2012 میں سنی تحریک کے نعت خواں سلیم عباس کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ اس نے 2007میں 12 بلوچ لڑکوں کو بھی قتل کیا، ملزم نے 12 مئی کو فائرنگ کے واقعے میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔