کیوبا اور امریکا کے درمیان 54 برس بعد باقاعدہ طورپر سفارتی تعلقات بحال

Cuba And United States

Cuba And United States

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا اور کیوبا نے 54 برس کی سرد جنگ اور دشمنی کے بعد ایک دوسرے کے دارالحکومتوں میں سفارتخانے کھول دیے ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی صدرباراک اوباما اور کیوبا کے رہنما راؤل کاسترو کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی پالیسی کے تحت امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے قریب واقع کیوبا کے سفارتخانے کی عمارت پراس کا قومی پرچم لہرادیا گیا ہے۔ اسی طرح کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں بھی امریکی سفارت خانہ کام شروع کردے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس امریکی صدرباراک اوباما اور کیوبا کے رہنما راؤل کاسترو نے اتفاق کیا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان 5 دہائیوں سے تلخی کے شکار تعلقات کو معمول کی سطح پرلایا جائے گا۔ جس کے بعد دونوں ملکوں کے سفارتکاروں میں متعدد ملاقاتیں ہوئیں جس کے نتیجے میں آج امریکا اور کیوبا مین سفارتی تعلقات بحال ہوگئے۔