مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 23/8/2016

M Imran Salfi

M Imran Salfi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مصطفی آباد محلہ چوہدریاں والا میں کمسن بچے سے بد فعلی، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی، تفصیلات کے مطابق محلہ چوہدریاں والا مصطفی آباد کے رہائشی منیر احمد جٹ نے تھانہ مصطفی آباد میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میرا ساڈھے پانچ سالہ بیٹا محلہ میں ختم پر جا رہا تھا کہ ویمل نامی لڑکا اسے زبردستی اپنی چھت پر لے گیا اوراسے قمیض سے باندھ کر بد فعلی کا نشانہ بنانے کے مارنا شروع کر دیا، بچے کے رونے کی آواز سن کر اہل محلہ جمع ہو گئے پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) گورنمنٹ مڈل سکول رائے کلاں میں ترقیاتی کام سست روی کا شکار، پرائمری حصہ کی عمارت انتہائی خطرناک، طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا،افسران محکمہ ایجوکیشن نے آنکھیں بند کر لی، اہل علاقہ سراپہ احتجاج، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ مڈل سکول رائے کلاں کی زیر تعمیر عمارت ٹھیکیدار نے ماہ جون میں مکمل کرنی تھی جو کہ تا حال زیر تعمیر ہے، پرائمری حصہ کی عمارت انتہائی خطر ناک ہے جس کی چھتیں جگہ جگہ سے گر رہی ہیں، جو کسی بھی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتی ہیں، ٹھیکیدار نے تا حال نہ تو غسل خانہ بنایا ہے اور نہ ہی مین گیٹ، با اثر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سکول انتظامیہ متعدد بار اپنے افسران کو آگاہ کر چکی ہے لیکن ان کی کان پر جوں تک نہیں رینگتی، اہل علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب، سیکرٹری ایجوکیشن ودیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے عمارت کو جلد از جلد مکمل کرنے اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والے ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے، اہل علاقہ کے مطابق گائوں کا پانی انتہائی مضحر صحت ہے جس کی وجہ سے بچے یرقان کا شکار ہو رہے ہیں سکول میں پانی کا فلٹر بھی فوری لگایا جائے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) اگر اقوام متحدہ نے مسلہ کشمیر حل نہ کیا تو یہ آگ ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی، کشمیریوں کوصرف اور صرف مسلمان ہونے کی سزا دی جا رہی ہے، اگر کشمیر میں عیسائی آزادی کا مطالبہ کر رہے ہوتے تو اب تک امریکہ اور اقوام متحدہ ایڈیا پر کئی حملے کر چکاہوتا، ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما فاروق احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکہ اور اقوام متحدہ اس مسلے کو حل کرنا چاہیں تو دس منٹ میں حل کر سکتے ہیں وہ اس مسلے کو صرف اس لئے حل نہیں کر رہے کہ وہاں ہزاروں مسلمان شہید ہو رہے ہیں اور انڈیا ان پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، کوئی امریکی عہدیدار پاکستان اور کوئی انڈیا کے حق میں بیان جاری کر دیتا ہے، جو ان کی منافقت کا منہ بولتا ثبوت ہے، اگر وہ مسلہ حل کرنے میں سنجیدہ ہوتے تو اپنے منافقانہ بیانات نہ دیتے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم امریکہ اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مسلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کریں، ورنہ کشمیر میں لگی آگ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔۔