چوکھنڈی ،کلاس ھشتم کی طالبہ کے ساتھ ٹیچرز کا مبینہ ظالمانہ تشدد

Rabia Yasmeen

Rabia Yasmeen

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر)گور نمنٹ گرلزہا ئی سکول چو کھنڈی کے کلرک کوکلاس ھشتم کی طالبہ رابعہ کا پانی کاکولر نہ بھرکر دینے کی پاداش میں ٹیچر میمونہ جبین بپھر گئیں اور دیگر دو ٹیچراور کلرک کے ساتھ ملکر طالبہ پر 30روپے چوری کا الزام لگا کر پہلے بیہانہ تشدد کیا ۔پھر لڑکی رابعہ یاسمین کو مرغا بنا دیا گیا پھر بچی کو دیوار کے ساتھ الٹا لٹکا دیا گیا میمونہ جبین ٹیچر کا اتنے سے بھی غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو بچی کو واش روم میں چار گھنٹے تک بند کر دیا گیا ۔گرمی کی شدت سے بچی پانی مانگتی رہی لیکن پانی نہ دیا گیا۔

۔خوف وہراس اور تشد د کے نتیجہ میں بچی کی ناک سے خون بہنے لگا او ربے ہوش ہوگئی پھر بھی ظالم ٹیچر میمونہ جبین اور دیگر کو ترس نہ آیا تو تینوں نے ملکر شاہی فرمان سنایا ۔کہ کل سے سکو ل آنے کی ضرورت نہیں ۔سکول سے فارغ ہونے کا سرٹیفکیٹ گھر پر پہنچ جائے گا ۔اس واقعہ پر عوامی سماجی حلقوں نے شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ڈی سی او چکوال نے بھی سخت نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

طا لبہ نے بتا یا کہ یہ سب کچھ سکول ھذا کے کلر ک ریاض حسین اور ٹیچر میمو نہ جبین کی ایماء پر واقعہ پیش آیا ۔طا لبہ نے اپنے والد الفت حسین کے ہمراہ میڈیا کو ظلم کی داستان سنائی جس کو سن کر رونگٹے کھڑے ہوگئے ۔عوامی سماجی حلقوں اور والدین نے اس بیہمانہ ظلم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب ۔سیکرٹری تعلیم پنجاب ،ڈی سی او چکوال اور ای ڈی او ایجوکیشن چکوال کے نام تحریری درخواستوں اور میڈیا کی وساطت سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ سکول ھذا کے کلرک سمیت تینوں ٹیچروں کے خلا ف قانونی کاروائی عمل میں لا کر انہیں تحصیل بدر کیا جائے ۔بچی کے والد الفت حسین نے بتایا کہ میمو نہ جبین اور کلر ک کا تعلق چوکھنڈی گائوں سے ہے اور انہیں بااثر شخصیات کی سر پرستی حاصل ہے ۔جو کئی عرصے سے ہوم سٹیشن کے مزے لے رہے ہیں۔

۔مدعی الفت حسین نے کہا بچی کے تشدد کرنے الٹا لٹکانے اور چار گھنٹے حبس بے جا میں رکھنے پر وہ پولیس اسٹیشن میں کاروائی کے لیے اپنا قانونی حق محفوظ رکھتا ہے ۔معلوم ہو ا ہے ڈی سی او چکوال نے ٹیچرز کے ظالمانہ رویے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ای ڈی او ایجوکیشن ڈاکٹر غلام مرتضیٰ کو تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا حکم دیا ہے ۔علا قہ بھر کے والدین نے ٹیچرزاور کلرک کے خلاف سخت کاروائی کا
مطالبہ کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ان کو تحصیل بدر کیا جا ئے اور ان کی اجا رہ داری کو ختم کر کے گور نمنٹ گرلزہا ئی سکول چو کھنڈی کا ماحول بہتر کیا جا ئے ۔عوامی حلقوں نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے یہ بھی کہا کہ اگر ان ٹیچرز اور کلر ک کے خلاف کاروا ئی نہ کی گئی تو ہم ڈی سی او آفس کے با ہر بھوک ہڑتال کر کے احتجاج کریں گے۔