کمالیہ کی خبریں 11/2/2017

CAS

CAS

کمالیہ (ملک عابد اسلم سے) چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے میڈیا ایڈوائزر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے صحافیوں اور میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدر ی آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب 19فروری 2017کو کراچی ریسٹورنٹ واقع چیچہ وطنی روڈ کمالیہ میں ہو گی۔ حلف برداری کی تقریب کے مہمان خصوصی جناب سردار فرحان سعید گجر چیئرمین یونین کونسل 59ہوں گے۔ حلف برداری کی تقریب میں پریس میڈیا شوبز کی شخصیات کے سمیت سابقہ ناظم چوہدری رشید احمد گجر اور معززین شہری شرکت کریں گے۔ تقریب میں ایم افضل چوہدری مینیجنگ ڈائریکٹر اور ظہیر عباس چوہدری پرنسپل ایڈوائزر برائے مینیجنگ ڈائریکٹر اور آصف ظہور مصلیرا پولیٹیکل ایڈوائزر اور مولانا احمد علی عطاری مشیر برائے مذہبی امور اور عثمان چوہدری کوارڈینیٹر برائے سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ ہوں گے۔ اس موقع پر نامزد ڈائریکٹر ایم افضل چوہدری اور پرنسپل ایڈوائزر ظہیر عباس چوہدری اور دیگر اراکین سوسائٹی اپنی ترجیحات اور سوسائٹی کے آئندہ لائحہ عمل پر اپنی اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔ اس کے علاوہ پرنسپل ایڈوائزر ظہیر عباس چوہدری اپنی پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ میڈیا اور صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیں گے۔ اور اس کے ساتھ ہی سوسائٹی کے منشور اور آئندہ لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ( نامہ نگار ) انسانی زندگیوں سے کھیلنے والوں کا کڑا احتساب ہو نا چاہیے ،پنجاب حکومت پنجاب کے تمام ڈاکٹروں کی تصیدق کریں کہ انکی ڈگریاں کمالیہ کے ڈاکٹر عمار کی طرح جعلی تو نہیں اِن خیالات کا اظہار چیرمین مسلم اتحاد رانا غلام مصطفی منج نے ہمارے نمائندہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اسمبلی میں قرار داد پاس کرئے اور جتنے بھی ملک سمیت خاص طور پر پنجاب کے ڈاکٹروں کی ڈگریوں کی تصدیق کروائی جائے اور جن کی ڈگری جعلی نکلے اس کو سخت سے سخت سزا دی جائے، انہوں نے کہا کہ کسی کو ہرگز اجازت نہیں کہ وہ اِنسانی زندگیوں سے کھیلے انہوں نے کہا کہ کمالیہ کے ڈاکٹر عمار بھٹی کی جعلی ڈگریاں ہونے پر اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے تا کہ آئندہ کوئی بھی اس پیشے کے ساتھ غلط بیانی کرنے کی جرات نہ کر سکے لہٰذا جعلی ڈگریاں والوں کے خلاف حکومت پاکستان اور خاص طور پر پنجاب حکومت کریک ڈائون کرئے اور ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔