”یوم ثقافت“ سندھ کو دشمنوں سے محفوظ بنانے کے عزم کا دن ہے۔ جی کیو ایم

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر کی قیادت میں سندھ کلچرل ڈے کی مناسبت سے مزار قائد تا کراچی پریس کلب ثقافتی ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں گجراتی ‘ میمنی ‘ کچھی ‘ کاٹھیاواڑی ‘بلوچی ‘ سندھی ‘ اردو ‘ پنجابی ‘ پشتو ‘ سرائیکی ‘ ہندکو اور دیگر زبانیں بولنے والے افراد نے شرکت کی۔

ریلی کے شرکاءنے سندھی ٹوپی اور اجرک پہنی ہوئی تھیں اور ان کے ہاتھ میں موجود پلے کارڈ زپر ”سندھ امن و محبت کی سرزمین ہے “۔ ”ہمیں امن چاہئے “۔”

تعصب ولسانیت امن کی دشمن ہے “۔تحریر تھا ۔کراچی پریس کلب پر ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ریلی کے قائدین میں شامل گجراتی سرکار سورٹھ ویر ‘ فرزند جونا گڑھ اقبال چاند ‘ ایڈوکیٹ شمس پنہور ‘ قاسم موسیٰ حسین ‘ یونس شیخ ‘ سلیم میمن ونتھلی والا ‘شاہد فقیر محمد ‘ عزیز صدیقی ‘ روبینہ شاہین ‘ بیگم ذکیہ خان و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ امن و محبت کی سرزمین ہے۔

یوم ثقافت کا مقصد سندھ کی ثقافت کا تحفظ ہے مگر تعصب و لسانیت امن و محبت کی دشمن ہے اسلئے سندھ کی ثقافت کے تحفظ تعصب ولسانیت سے نجات اولین شرط ہے۔