قائد اعظم SSB کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں 2 مزید اہم میچوں کے فیصلے ہو گئے

Basketball Tournament

Basketball Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قائد اعظم SSB کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 2 اہم میچوں کے فیصلے ہو گئے کھیلے گئے پہلے میچ میں بائونس باسکٹ بال کلب نے ون یونٹ باسکٹ بال کلب کو 37-26 سے مات دیدی، بائونس کلب کی جانب سے ضیاء احمد 19،مبشر 6 اور شامیر 6جبکہ ون یونٹ کی جانب سے طلال احمد 7 ذیشان حسین 7اور شیری نے6پوائنٹ اسکور کئے۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دوسرے اہم میچ میں آرام باغ باسکٹ بال کلب نے نشتر باسکٹ بال کلب کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 45-39سے زیر کیا ،آرام باغ کلب کی جانب سے زین العابدین 15،دانیال احمد 14،جہانزیب 6جبکہ نشتر کلب کی جانب سے طلحہ احمد 18اور علی چن زیب نے 17پوائنٹ اسکور کئے میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ہاکی کے صدر الحاج زاہد شہاب سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا۔

اس موقع پر امجد علی خان ،حاجی غلام محمد خان ،عبدالناصر ،طارق حسین ،محمد یعقوب اور دیگر موجود تھے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض ظفر اقبال ،یعقوب قادری،ممتاز احمد ،طارق حسین ،غلام رسول ،آغا محمد رضا نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشل ضائمہ طارق ،محمد جاوید اور فضل امجد تھے۔

جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر