کرنسی اسمگلنگ کیس : ایان علی کو راولپنڈی کچہری پہنچا دیا گیا

Ayaan Ali

Ayaan Ali

راولپنڈی (جیوڈیسک) کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کو راولپنڈی کچہری پہنچادیا گیا۔ جوڈیشل ریمانڈ پورا ہونے پر کسٹم عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ کرنسی اسمگلنگ کیس میں آج ماڈل ایان علی کو کسٹم عدالت راولپنڈی کے جج رانا آفتاب احمد خان کے سامنے پیش کیا جائیگا۔

ماڈل ایان علی پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔ کرنسی اسمگلنگ کیس میں اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید ایان علی کو جوڈیشل ریمانڈ پورا ہونے کے بعد آج بارہویں بار کسٹم عدالت راولپنڈی کے جج رانا آفتاب احمد خان کے سامنے کیا گیا ہے۔ ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد پر 5 لاکھ 6 ہزار امریکی ڈالر غیر قانونی طور پر لے جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

ایان علی کی ڈسٹرکٹ کورٹ سے 2بار ، لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ سے1 بار جبکہ لاہور ہائیکورٹ سے 1 بار درخواست ضمانت مسترد کی جا چکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماڈل ایان علی پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے ،کرنسی اسمگلنگ کیس میں کسٹم ایکٹ کی دفعہ 156 کے تحت مقدمے میں 5 سال جبکہ زیادہ سے زیادہ 14 سال سزا بھی ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ برآمد کی گئی رقم کا 10 گنا جرمانہ بھی ہو سکتا ہے ۔کسٹم حکام کی جانب سے ایان علی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس بنانے کی درخواست بھی کسٹم عدالت میں زیر سماعت ہے۔