موجودہ بجٹ میں غریب کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، سراج الحق

Siraj ul Haq

Siraj ul Haq

منڈی بہاء الدین (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ بجٹ میں کسانوں کے لیے کچھ نہیں،، موقع ملاتو پنجاب کو ظالم حکمرانوں سے نجات دلائیں گے۔

امیر جماعت اسلامی منڈی بہاءالدین میں انتخابی جلسے سے خطاب کررہے تھے۔انھوں نےکہا گزشتہ 50 سالوں سے ملک پرایک ہی طبقہ مسلط ہے۔

جماعت اسلامی کی کوشش رہی کہ ملک کو تباہی اور مارشل لا سے بچایا جائے لیکن مسلم لیگ ن نے تاریخ سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔

سراج الحق نے مودی سرکار کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ نریندر مودی کے بھارتی وزیر اعظم بننے کے بعد ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی بڑھ گئی لیکن مودی سن لیں کہ پاکستان کا بچہ بچہ شیردل ہے۔ان کامزید کہنا تھا کہ ووٹ غریب کی طاقت ہے۔

غریب کے پاس ووٹ کےسوا کچھ نہیں ۔جس دن اللہ نے حکومت دی وہ دن کسانوں کا دن ہوگا۔ نئے بجٹ میں غریب کوکوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔