موجودہ نازک حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، رانا مبشر اقبال

 Rana Mubashir Iqbal

Rana Mubashir Iqbal

لاہور : مسلم لیگ ن کے قومی رکن، کوارڈئینیٹر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا مبشر اقبال، جنرل کونسلر کاہنہ محمد سجاد نے کہا ہے اتحاد، اتفاق اور یکجہتی کے راستے پر چلنا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے موجودہ نازک حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، اہل ِکشمیر کے ساتھ پاکستان کے تاریخی، جغرافیائی، مذہبی، تہذیبی، ثقافتی اور معاشی رشتوں کی تاریخ بہت پُرانی ہے۔

پاکستان نے اُن کے حقِ استصواب رائے کے لیے ہر ممکن اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا عہد کر رکھاہے۔بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بڑھتے ہوئے مظالم اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں پر یکساں موقف اپنانے کیلئے قومی قیادت نے جس اتفاق اور اتحاد کا بے مثال مظاہرہ کیا۔

اس کا تقاضا ہے کہ ہم سب ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر قومی مفادات کی خاطر ایک ہو جائیں اور مادر وطن کی حفاظت بھی ہمیں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننے کا درس دیتی ہے انہوں نے کہا کہ یہ وقت ذاتی مفادات کی خاطر قوم کو تقسیم کرنے کا نہیں بلکہ قوم کو متحد اور اکٹھا کرنے کا ہے۔

پاکستان کے باشعور عوام اس نازک موقع پر انتشار و تصادم کی سیاست کے ذریعے قوم کو تقسیم کرنے کی کسی کوشش کا پہلے کی طرح اب بھی حصہ نہیں بنیں گے۔

سجاد علی
sajjadalishakir@gmail.com
03226390480